Liver and Gland جگر و غدد

Liver and Gland جگر و غدد

دل اور دماغ کی طرح جگر بھی ایک حیاتی عضو ہے جگر جو کہ خود بدن کا سب سے بڑا غدہ ہے تمام غدی نظا م کا منبع ہے اس کی رنگت سرخی مائل بھوری ہوتی ہے اس کا بہت سا حصہ دائیں جانب نیچے کی پسلیوں کے نیچے معدہ کے اوپر ہوتا ہے مگر اس کے بائیں لوتھڑے کا تھوڑا سا حصہ بائیں جانب کے نیچے کی پسلیوں کے نیچے بھی رہتا ہے۔
کھانا ، دوا ، جو کچھ بھی ہم کھاتے یا پیتے ہیں جگر اپنی طبعی حرارت سے اسے پکاتا اور منظم کرتا ہے۔
جگر کے دائیں حصے کے زیریں سطح پر اس کے سامنے کے کنارے ناشپاتی کی شکل کی دو انچ لمبی اور ایک انچ چوڑی تھیلی لگی ہوتی ہے اس کو پتہ کہتے ہیں جگر کی ایک رطوبت جو صفرا کہلاتی ہے اس تھیلی میں جمع ہوتا رہتا ہے یہی فاضل صفرا پتے سے گر کر غذا کو ہضم کرتا اور دافع تعفن کا کام کرتا ہے۔
اور یہی صفرا تمام غددوغشا مخاطی کی غذا ہے جگر و غدد کے افعال میں کمی بیشی سے بہت سے امراض جنم لیتے ہیں ان میں سے چیدہ چیدہ درج ذیل ہیں

Jaundice یرقان

Jaundice یرقان Symptoms, Causes & Treatments پیلیا ،جائنڈس۔ یرقان ایک...