Common Diseases

Common Diseases

عام امراض

انسانی جسم ایک نازک مشین کی مانند ہے جو کبھی تھک جاتی ہے، کبھی بیمار ہو جاتی ہے۔ آج کے مصروف اور آلودہ ماحول میں مختلف بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ کچھ امراض تو ایسے ہیں جو موسم کی تبدیلی کے ساتھ آتے ہیں، جبکہ کچھ غلط عادات، غیر متوازن غذا اور صفائی کی کمی کی وجہ سے جنم لیتے ہیں۔ نزلہ، زکام، بخار، سر درد، کھانسی، گلے کی خراش، پیٹ کے امراض، جوڑوں کا درد، بلڈ پریشر اور شوگر جیسی بیماریاں آج ہر گھر میں عام ہو چکی 

صحت اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے جس کی قدر بیماری میں ہی پتہ چلتی ہے۔ اپنی روزمرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی احتیاطی تدابیر اختیار کر کے ہم بڑی بڑی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ صبح جلدی اٹھیں، واک کریں، تازہ ہوا میں گہرے سانس لیں۔ کھانے میں سبزیاں، پھل اور خشک میوہ جات شامل کریں۔ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ ذہنی تناؤ سے بچیں، مثبت سوچیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ یاد رکھیں، “احتیاط علاج سے بہتر ہے”۔ ایک صحت مند جسم ہی خوشحال زندگی کی بنیاد ہے۔