Women’s Diseases

انسان کی اولین درسگاہ ما ں کی گود ہے اگر یہی اولین درسگاہ ہی تندرست و توانا نہ ہو تو اس قوم سے کیا توقع کی جا سکتی ہے عورت تقدس کے سانچے میں ڈھلی ہوئی ماں ہے بے لوث محبت کی پیکر بہن ہے فرمانبرداری کی مثال بیٹی اور خوشی وغم کی بے مثل ساتھی بیوی ہےایک ہستی جو مندرجہ بالا چار مقدس عظیم اور بے مثال کرداروں کی حامل اس کی صحت اور تندرستی پر ہی ایک مضبوط اور بے مثال معاشرے اور نسل کا دارومدار ہوتا ہے مگر صد افسوس کہ ہمارے معاشرے میں اتنی صفات کی حامل عورت رنج والم دکھ درد اور بے شمار بیماریوں کا شکار ہےاور ایسی ایسی مہلک او ر خطرناک بیماریاں کہ جن کیوجہ سے اس کی تمام زندگی سسک سسک کر گزر جاتی ہے مگر کوئی بھی اس طرف توجہ نہیں دیتا ہمارے معاشرے میں نوے فی صد عورتیں کسی نہ کسی پوشیدہ مرض کا شکار ہیں اور معاشرہ ان سے یوں بے اعتنائی اورلا پرواہی برت رہا ہے مگر اس کی ذمہ دار خود عورت بھی ہے جو اپنے مرض کو چھپاتی ہے اور پھر نہ صرف خود بلکہ اپنے مرض کو نسل در نسل منتقل کرنے کا باعث بنتی ہےاس نسل در نسل منتقلی مرض کا باعث معاشرے کی بے حسی عورت کی شرم اور کم علمی ہے بہت سے پوشیدہ امراض میں کہ جنہیں مرض ہی نہیں سمجھا جاتا حالانکہ وہ اپنی ابتدا میں بے  ضرراورمعمولی ہونے کے باوجود مستقبل میں کسی بڑے اور پیچیدہ مرض کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں

 لہذا وہ عورت جس پر قوموں کی ترقی اور مضبوطی و خوشحالی کا دارومدار ہے مکمل طور پر تندرست وصحت مند ہونا چاہئے اس کے کسی بھی مرض کو اس کا ذاتی نہیں بلکہ پوری نسل و قوم کا مرض سمجھنا چاہئے مغرب کی تقلید میں ہم نے اپنے پورے معاشرے کا بیڑہ غرق کر دیا اور گو نا گو امراض و مسائل نے جنم لیا زہر آلود خوراک مضر صحت مشروبات چادر اور چار دیواری سے بے اعتنائی منصوبہ بندی اور وقفہ غیر فطری طریقے اور زہریلی ادویات ماحول کی آلودگی اور ہمارے بگڑے ہوئے معمولات زندگی نے اس عفت وعصمت کی دیوی اور قوم کی تقدیر کی ملکہ کو بے شمار ان گنت امراض سے دوچار کر دیا ہےآ ج ہماری آنکھ نہ کھلی اور خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو اس اولین درسگاہ سے فارغ التحصیل افراد صرف اور صرف ایک کمزور جاہل اور بیمار سسکتے ہوئے معاشرے کو ہی تشکیل دیں گےلہذا ہمیں اپنی مشرقی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اور فطرت کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے عورتوں کے مسائل و امراض کا بغور جائیزہ لے کر اس کا ہر ممکنہ تدارک کرنا ہو گا یہ شرم و حیا کی دیوی اور عفت و عصمت کی چادر جن ممکنہ امراض کا شکار ہو جاتی ہے ان کی تفصیل درج ذیل ہے

Miscarriage اٹھرا

Miscarriage اٹھرا Symptoms, Causes & Treatments اٹھرا (Recurrent miscarriage)  خواتین...

Syphilis (STI)آتشک

Treponemapallidum آتشک Symptoms, Causes & Treatments آتشک کیا ہے؟ آتشک...