Hair Fall بالوں کا گرنا

Hair Fall بالوں کا گرنا

Symptoms, Causes & Treatments

بالوں کا گرنا

بال انسان کی شخصیت اور اس کی وجاہت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
حسن و جوانی بالوں کی رنگت و خوبصورتی سے ہی قائم و دائم رہتی ہے۔
اور بالوں کے امراض سے کسی بھی شخص کی خوبصورتی و وجاہت متاثر ہو جاتی ہے۔
بالوں کا روکھا پن، خشکی سکری، دو شاخہ ہونا اور کمزور ہو کر گر جانا کسی بھی شخص کی شخصیت کو تباہ کر کے رکھ دیتا ہے۔

بالوں کے گرنے کی علامات

مردوں کا اکثر پیشانی سے بال کم ہوتے جانا،بالوں کا گرنا،کنگھی کرنے سے دو چار سے زیادہ بالوں کا اترنا،بالوں کے گرنے سے پہلے خارش،بالوں میں خشکی سکری کا بڑھ جانا

بالوں کے گرنے کے اسباب

بالوں کے جھڑنے کی بہت سی وجوہات ہیں۔
ہارمونل تبدیلیاں،جلد سے باہر نکلنے کے سوراخ بند ہو جانا،شعاعی علاج یا ریڈیئیشن تھیراپی
ڈی ایچ ٹی کی وجہ سے،ذہنی دباؤ،موروثی بالوں کے جھڑنا،ادویات اورسپلیمنٹس کے مضر اثرات

علاج

نہانے کے فورا بعد آئل لگانے سے پرہیز کریں۔
کسی قسم کے ہئر کلر سے اجتناب کریں۔
وقتن فوقتن بالوں کو مضبوط کرنے کےلئے مساج کیا کریں ۔
اچھے شیمپو اور اچھے ہئر آئل کا انتخاب  کریں ۔
شیمپو کا استعال کبھی کبھی کریں  روزانہ کا استعمال بالوں کو کمزور کر دیتا ہے۔ 
بالوں کی افزائش کےلئے مغزیات کا استعمال خوراک میں رکھیں۔ 
الجھے ہوئے بالوں میں کنگھا یا برش آرام سے کریں تا کہ بال کمزور نہ ہوں۔

نسخہ

مغز بادام،مغز کدو ،خشخاش،کاہو 
ہموزن لے کر ان کا اپنے سامنے تیل نکلوا لیں۔ روزانہ بالوں کی جڑوں پر لگائیں

نسخہ

بادیان50گرام ،چنے بھنے 50گرام،مغز پستہ50گرام ،مغز اخروٹ50گرام ،کاجو50گرام ،اسطخدوس40گرام،دکھنی مرچ 20گرام ،کوزہ مصری 150گرام 
تمام چیزوں کو ملا کر باریک کر لیں ۔ایک چمچ کھانے والا صبح و شام استعمال کریں۔

Hair Fall (Hair Loss)

Hair loss is manifested in different ways.
It depends on the reason.
In men, hair often begins to fall out of the forehead.

Hair Fall (Hair Loss) Reasons

There are many causes of hair loss.
Hormonal changes،Closure of the skin exit hole،Radiation therapy،Due to DHT،Stress،Hereditary hair loss،Side effects of medications and supplements

Hair Fall (Hair Loss) Symptoms

Men often lose hair from the forehead
Hair loss،More than two or four hairs fall out by combing،Itching before hair loss،Increased dryness in the hair

Hair Fall (Hair Loss) Treatment

Avoid applying oil immediately after bathing.
Avoid any hair color.
Massage from time to time to strengthen the hair.
Choose good shampoo and good hair oil.
Use shampoo occasionally.
Daily use weakens the hair.
Use nuts to grow hair.
Kanga or brush gently in tangled hair so that the hair is not weak.

Star anise 50 grams
50 grams of gram flour
50 grams of pistachio kernels
Walnut kernels 50 grams
Cashew nuts 50 grams
Astakhdus 40 grams
Southern pepper 20 grams
Egyptian pot 150 grams

Mix everything finely.
Use one tablespoon in the morning and evening.

Facebook
WhatsApp
Email

Headache (سر درد (صداع

Headache (سر درد (صداع

Symptoms, Causes & Treatments

 سر درد، صداع، Headache

امراض دماغ میں سرفہرست اوردور حاضر کا ایک عام مرض ہے

گوکہ اتنا خطر ناک نہیں لیکن اس کی بعض اقسام نظام زندگی کو معطل کر کے رکھ دیتی ہیں
دماغ میں بو جھ اور دباو محسوس ہوتا ہے گاہے سر میں جھٹکے لگتے ہیں بعض اقسام میں سر کی چوٹی میں درد اور آنکھیں سرخ ہو جاتی ہیں بعض اقسام طلوع آفتاب سے تیزی پکڑتی ہیں اور سورج ڈھلنے کے ساتھ ساتھ بتدریج کم ہوتے ہوتے اختتام پزیر ہو جاتی ہیں
یوں روزانہ اس کا تسلسل برقرار رہتا ہے ۔

سر درد کی مختلف اقسام ہیں جن میں یہ قابل ذکر ہیں

صداع حار
اِس میں بغیر کسی مادہ کے محض حرارت پہنچنے یا تفرقِ اتصال سے سر درد پیدا ہوتا ہے۔
اِس کی علامت یہ ہے کہ سر کی جلد چھونے سے گرم محسوس ہوتی ہے، پیاس کا غلبہ ہوتا ہے
فہم و عقل متاثر ہوتی ہے۔ نیند کم ہوجاتی ہے

صداع بارد
محض برودت سے درد سر پیدا ہوجاتا ہے۔
اِس میں کسی حد تک انسان مخبوط الحواس بھی ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے درد سر کی اِس قسم کو “خبط” بھی کہتے ہیں۔

صداع دموی
اِس قسم میں عروق دماغیہ خون سے پُر ہوجاتی ہیں اور مرضی عوارض کا سبب بن جاتی ہیں۔
غنودگی سے مشابہہ ایک کیفیت طاری ہوتی ہے۔

اقسام

:ٹینشن کی وجہ سے ہونے والا سر درد

عام قسم ہے سر درد کی جو تھکاوٹ ،ذہنی دباو ،یا کسی پریشانی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

:مائیگرین کا درد

یہ درد شدت کا ہوتا ہے جو دو چار گھنٹے سے لے کر کئی دن تک رہ سکتا ہے

:آدھے سر کا درد

یہ قسم سر کی ایک طرف سے ہوتا ہے ساتھ ساتھ آنکھ کو بھی ڈسٹرب کرتا ہے جس جگہ ہوتا ہے جگہ پھٹتی ہوئی محسوس ہوتی ہے یہ بھی کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

اسباب

ہاضمہ کی خرابی،بلغمی و نزلاوی مواد کا جماو،شریانوں کی سختی،خون کا دباو،ذہنی محنت ومشقت،کمی خون،ناقص غذا،قبض،گیس،دھوپ کی زیادتی،ہوا کے دباؤ میں تبدیلی،دواؤں کے ضمنی اثرات

علاج

اگر اچانک آپ کو آدھا سر کا درد (درد شقیقہ) ہو تو ادرک اور دار چینی برابر ملا کر قہوہ بنا کر پینے سے آرام آجاتا ہے۔
اگر آپ کو اکثر درد رہتا ہے تو اپنا طرز زندگی تبدیل کریں ۔
ست پودینہ ٢رتی کھانے سے چنڈ منٹ میں آرام آ جاتا ہے ۔
ست پودینہ،ست اجوائن ، ست کافور مکس کر کے ماتھے پر لگانے سے درد ختم ہوجاتاہے۔
اگر شدید قسم کا درد ہو تو قے کرنے سے فورا آرام آ جاتا ہے۔

علاج

سر درد اکثر دماغی تھکن کام کی زیادتی ،معدہ کی خرابی،نیند کی کمی،ریح بادی غذا،قبض کی وجہ سے ہوتا ہے آپ کو جس وجہ سے ہے آپ اس کا حل نکالیں۔
اگر نیند کی کمی ہے تو نیند پوری کریں۔
اگر غذا کی کمی بیشی ہے تو خورونوش بدلیں۔
چاول، نان، ثقیل اشیاء،دیر ہضم غذا سے پرہیز کریں۔
اگر قبض رہتی ہے تو قبض کا علاج کریں۔
دماغی تھکن سے ہوتا ہے تو آرام کرنے کی عادت ڈالیں۔
اگر نظر کی کمزوری اور دماغی کمزوری سے ہوتا ہے تو مقوی دماغ غذا استعمال کی عادت اپنائیں۔
اگر آپ کا سر درد مسلسل دو تین دن تک رہتا ہو تو اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

Headache Symptoms, Causes & Treatments

Diseases of the brain are one of the most common and current diseases
Although not so dangerous, some forms of it suspend life
There is a feeling of smell and pressure in the brain. Sometimes there are tremors in the head. In some cases there is pain in the top of the head and the eyes become red. Are gone
In this way, its continuity is maintained on a daily basis.

There are different types of headaches, most notably.

 

Headache Reasons

Digestive disorders
Accumulation of mucus and mucus
Hardening of the arteries
Blood pressure
Mental exertion
Anemia
Poor diet
Constipation, gas
Excessive sunshine
Changes in air pressure
Medication side effects

Headache Types:

Tension headaches:
The most common type of headache is fatigue, stress, or anxiety.
Migraine pain:
This pain is severe and can last from two to four hours to several days
Migraine:
This type occurs on one side of the head as well as disturbs the eye wherever it occurs. It also feels very painful.

Headache Treatment

Digestive disorders
Accumulation of mucus and mucus
Hardening of the arteries
Blood pressure
Mental exertion
Anemia
Poor diet
Constipation, gas
Excessive sunshine
Changes in air pressure
Medication side effects

Headaches are often caused by overwork, upset stomach, lack of sleep, poor diet, constipation.

If you lack sleep, get enough sleep.

If food is scarce, change your diet.

Avoid rice, bread, heavy items, slow digesting food.

If constipation persists, treat constipation.

Get in the habit of relaxing if you are suffering from mental fatigue.

If it is caused by visual impairment and mental weakness, then make it a habit to use nutritious brain food.

Facebook
WhatsApp
Email